براہ راست نشریات

مرکزی بینک: غیرملکی اثاثوں اور نجی شعبے کے لیے قرضوں میں نمایاں اضافہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی مرکزی بینک کے غیر ملکی اثاثوں اور نجی شعبے کے لیے قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

مئی کے دوران بینک کے مجموعی اثاثوں میں 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ حجم 1.939 ٹریلین ریال رہا، جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ اثاثے 2 ٹریلین ریال تھے۔

اس حوالے سے جاری تازہ ترین ماہانہ رپورٹ کے مطابق سعودی مرکزی بینک کے خالص غیرملکی اثاثوں میں سالانہ بنیاد پر 6.7 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں یہ اثاثے 1.743 ٹریلین ریال تک پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس یہ اثاثے اسی ماہ 1.633 ٹریلین ریال تھے، تاہم ماہانہ بنیاد پر ان میں 1.4 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

معیشت، سرمایہ کاری اور مارکیٹ پر نظر رکھیں، کلک کریں

اسی طرح مملکت میں زرِ رسد (ایم تھری) کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو مئی کے دوران اس میں سالانہ بنیادوں پر 8.94 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3.367 ٹریلین ریال تک پہنچ گیا۔

گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ حجم 3.091 ٹریلین ریال ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سعودی مرکزی بینک (SAMA): مئی 2026 کی کارکردگی رپورٹ

غیر ملکی اثاثوں اور نجی شعبے کے قرضوں میں مستحکم نمو، جبکہ مجموعی حجم 1.93 ٹریلین ریال ریکارڈ

مجموعی اثاثے (خالص حجم)
1.939 T SAR
-3.0% (MoM)
خالص غیر ملکی اثاثے
1.743 T SAR
+6.7% (YoY)
زرِ رسد کا مجموعی حجم (M3)
3.367 T SAR
+8.94% (YoY)
نجی شعبے کے واجب الادا فنڈز
3.250 T SAR
+6.6% (YoY)
سرکاری و نیم سرکاری واجبات
916.80 B SAR
-0.64% (MoM)
نجی شعبے کو جاری کردہ قرضے
+6.57%
سالانہ اضافہ (YoY)
اثاثہ جات اور واجبات کا سالانہ تقابلی جائزہ (ٹریلین ریال)
خالص غیر ملکی اثاثے (مئی 2026) 1.743 T SAR
خالص غیر ملکی اثاثے (مئی 2025) 1.633 T SAR
مجموعی زرِ رسد M3 (مئی 2026) 3.367 T SAR
مجموعی زرِ رسد M3 (مئی 2025) 3.091 T SAR

سرکاری اور نیم سرکاری شعبے کے حوالے سے بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان شعبوں کی جانب سے بینکوں کی واجب الادا رقوم میں مئی کے اختتام تک کمی دیکھی گئی، جو کہ ماہانہ بنیادوں پر 0.64 فیصد کمی کے ساتھ 916.8 ارب ریال تک محدود رہیں۔

saudi banks 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)

نجی شعبے کے لیے بینکوں کی واجب الادا رقوم 3.25 ٹریلین ریال تک پہنچ گئیں، جس میں سالانہ بنیادوں پر 6.6 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اسی طرح مئی 2026 کے دوران نجی شعبے کو دیے گئے قرضوں میں 6.57 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔