مراکش نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
مزید پڑھیں
تاہم، اس تاریخی کامیابی کے بعد سب سے زیادہ توجہ مراکشی اسٹار اسماعیل صیباری کی متاثر کن زندگی، ان کی فیصلہ کن پنالٹی اور والدہ کے ساتھ جذباتی ملاقات نے حاصل کی ہے۔
میکسیکو کے مونٹیری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں فیصلہ کن پنالٹی لینے کے لیے جب اسماعیل صیباری آگے بڑھے تو اسٹیڈیم اور ٹی وی اسکرینوں پر شائقین کی نظریں جم گئیں۔
صیباری نے انتہائی اعتماد کے ساتھ گیند کو جال میں پہنچا کر مراکش کو آخری 16 ٹیموں میں پہنچا دیا ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں بھی 25 سالہ صیباری مراکش کے نمایاں کھلاڑیوں میں شامل رہے ہیں۔ انہوں نے 3 گول کیے، جن میں برازیل کے خلاف اپنے پہلے عالمی کپ گول سے خاص شہرت حاصل کی۔
🎯⚽️ شاهد الركلة الترجيحية الحاسمة التي منحت المنتخب المغربي بطاقة العبور إلى دور الـ16 على حساب هولندا، بعد مواجهة مثيرة حُسمت بركلات الترجيح#كأس_العالم2026 | #مونديال2026 | #كأس_العالم#FIFAWorldCup2026 | #FIFAWorldCup | #beINWC26 pic.twitter.com/ipqGmU2CNz
— beIN SPORTS (@beINSPORTS) June 30, 2026
اس میچ میں انہوں نے ابراہیم دیاز کے شاندار پاس پر برازیل کے دفاع کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گول کیپر ایلیسن بیکر کے اوپر سے خوبصورت شاٹ کھیل کر گیند جال میں پہنچائی۔
اس تاریخی گول کے بعد ان کا حیرت زدہ انداز میں دونوں ہاتھ سر پر رکھ کر جشن منانا بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا۔
اس کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی کے بعد ایک اور منظر نے دنیا بھر کے مداحوں کے دل جیت لیے، جب صیباری اسٹیڈیم کی گیلری میں موجود اپنی والدہ سے گلے ملے۔
🚨 BREAKING: Ismael Saibari to FC Bayern, HERE WE GO! Deal sealed 🔴⚪️🇲🇦
— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) June 15, 2026
Exactly two weeks after exclusive story on Bayern in talks for surprise move, Saibari joins the German champions.
€55m fee to PSV Eindhoven, medical in USA and then official. All done. ✅ pic.twitter.com/NzuFsBCApZ
یہ جذباتی لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور لاکھوں صارفین نے اسے ورلڈ کپ کے یادگار ترین مناظر میں شامل قرار دیا۔
افریقی فٹ بال کنفیڈریشن (کاف) نے بھی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ہر خواب کے پیچھے ایک ایسی ماں ہوتی ہے جو اس پر یقین رکھتی ہے۔‘
اسی طرح عرب سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے صیباری کی والدہ کی قربانیوں، دعاؤں اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔
متعدد صارفین نے لکھا کہ جو لوگ صیباری کی بچپن کی مشکلات سے واقف ہیں، وہ ان کی والدہ کے آنسوؤں کی اصل وجہ بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔
صیباری 28 جنوری 2001 کو اسپین کے شہر بارسلونا کے علاقے تیراسا میں مراکشی والدین کے گھر پیدا ہوئے۔
بچپن میں ان کے دونوں پاؤں اندر کی جانب مڑے ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کے والدین کو بتایا تھا کہ وہ شاید پوری زندگی ٹھیک سے چل بھی نہ سکیں۔
اللي سمع قصة الصيباري و معاناته ف طفولته ، يعرف سبب دموع امه ..
— بَسمة |Basma (@basma_Abd1) June 30, 2026
ام مغربية حرة، مكافحة قوية، صبرت و حاربت و كانت قوية و آمنت ب مستقبل ابنها و شفاءه و الان فخورة به امام العالم❤️ pic.twitter.com/75OcK96vzv
صیباری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ مسلسل اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی رہیں کہ ان کا بیٹا صحت مند ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کی خواہش صرف یہ تھی کہ وہ ایک عام بچے کی طرح زندگی گزار سکیں۔ فٹبالر بننا تو اس وقت ان کے لیے کوئی شرط ہی نہیں تھی۔
بعد ازاں تقریباً ایک سال ان کا علاج جاری رہا، جس کے بعد ان کے پاؤں سیدھے ہوگئے اور وہ معمول کے مطابق چلنے لگے۔
6 برس کی عمر میں انہوں نے مقامی کلب سے فٹبال کا آغاز کیا، بعد ازاں یہ خاندان بہتر مستقبل کی تلاش میں 2007 میں بیلجیم منتقل ہوگیا، تاہم وہاں بھی مشکلات نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔
صرف 14 برس کی عمر میں بیلجیم کے معروف کلب اینڈرلخت کی اکیڈمی نے سیزن شروع ہونے سے ایک دن پہلے انہیں صرف اس بنیاد پر فارغ کر دیا کہ ان کا وزن زیادہ تھا۔
صیباری کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا، لیکن والدین نے انہیں ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ والدین نے انہیں 2 راستے دکھائے، یا تو ہار مان لیں یا دوبارہ محنت کرکے اپنے خواب کو حقیقت بنا دیں اور انہوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا۔
بعد ازاں وہ جینک کی انڈر 17 ٹیم میں شامل ہوئے اور جلد ہی اپنے سابق کلب اینڈرلخت کے خلاف میچ میں گول کرکے ٹیم کو 4-3 سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
2020 میں وہ نیدرلینڈز کے کلب پی ایس وی آئنڈھوون پہنچے، جہاں انہوں نے 3 ڈچ لیگ ٹائٹل، 2 ڈچ کپ اور 3 سپر کپ سمیت مجموعی طور پر 8 مقامی ٹرافیاں جیتیں۔
*🤍🥹 من أجمل لقطات كأس العالم... إسماعيل الصيباري يحتفل مع والدته بعد تأهل المغرب! 🇲🇦*
— Alialhasni 1984 (@1984Alialhasni) June 30, 2026
*🏆 عقب إنتصار أسود الأطلس بركلات الترجيح على هولندا في دور الـ321، توجه إسماعيل صيباري مباشرة إلى المدرجات ليحتضن والدته في مشهد مؤثر خطف قلوب الجماهير.* pic.twitter.com/T9eMZgvN3E
اعداد و شمار کے مطابق صیباری نے پی ایس وی کی جانب سے تمام مقابلوں میں 142 میچ کھیلتے ہوئے 42 گول کیے اور 29 گولوں میں معاونت فراہم کی۔
ان کی اس شاندار کارکردگی نے یورپ کے بڑے کلبوں کی توجہ حاصل کی اور معروف اطالوی صحافی فابریزیو رومانو کے مطابق جرمن کلب بائرن میونخ نے تقریباً 55 ملین یورو کے معاہدے پر انہیں اپنے ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وہ امریکا میں میڈیکل ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر بائرن میونخ کا حصہ بن جائیں گے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی سطح پر صیباری نے ستمبر 2023 میں مراکش کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔ اب تک وہ قومی ٹیم کی جانب سے 34 میچ کھیل چکے ہیں، جن میں 12 گول کیے اور ایک گول میں معاونت فراہم کی۔
موجودہ ورلڈ کپ میں بھی وہ تاریخ کے پہلے افریقی فٹبالر بھی بن گئے ہیں جنہوں نے مسلسل 3 میچوں میں گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
صیباری کی اس شاندار فارم کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ مراکش کے کوچ محمد وہبی آئندہ 4 جولائی کو ہیوسٹن میں کینیڈا کے خلاف ہونے والے پری کوارٹر فائنل میں بھی انہیں ابتدائی ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔
دریں اثنا مراکش کی نیدرلینڈز کے خلاف فتح کو دنیا بھر کے فٹبال مبصرین نے بڑا اپ سیٹ قرار دیا ہے۔
احتفال المنتخب المغربي بعد الفوز على منتخب هولندا والتأهل إلى دور الـ16 🇲🇦#الجزيرة_مونديال26 pic.twitter.com/DD12NCTOmk
— الجزيرة - رياضة (@AJASports) June 30, 2026