اہم خبریں
11 June, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل فیفا کو دھچکا، ہزاروں ٹکٹیں نہ بک سکیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ورلڈ کپ 2026 ٹکٹیں

ورلڈ کپ 2026 میں امریکا اور پیراگوئے کے درمیان افتتاحی میچ سے چند گھنٹے قبل بھی تقریباً 4400 ٹکٹیں فروخت نہ ہو سکیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹکٹوں کی انتہائی بلند قیمتیں شائقین کی کم دلچسپی کی بڑی وجہ بن رہی ہیں، جبکہ ری سیل پلیٹ فارمز پر ٹکٹیں اصل قیمت سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں امریکی قومی ٹیم کے افتتاحی میچ سے چند گھنٹے قبل ایک غیر متوقع صورتحال سامنے آگئی ہے، جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں ٹکٹیں تاحال فروخت نہیں ہو سکیں۔

دستیاب معلومات کے مطابق لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم میں امریکا اور پیراگوئے کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے تقریباً 4,400 ٹکٹیں اب بھی دستیاب ہیں، حالانکہ یہ میزبان امریکی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہے اور گروپ مرحلے کے سب سے زیادہ متوقع مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ٹکٹوں کی اتنی بڑی تعداد میں فروخت نہ ہونا شائقین کی دلچسپی کے حوالے سے سوالات کو جنم دے رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ٹکٹوں کی قیمتوں پر شدید بحث جاری ہے۔ 

مزید پڑھیں

بہت سے شائقین کا کہنا ہے کہ قیمتیں حد سے زیادہ زیادہ رکھی گئی ہیں، جس کے باعث سرکاری فروخت اور ری سیل مارکیٹ دونوں متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ’اسٹب ہب‘ اور ’سیٹ گیک‘ جیسے پلیٹ فارمز پر بعض ٹکٹیں اصل قیمت سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔ 

بعض نشستیں ایک ہزار ڈالر سے کم میں فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ میچ 

کے لیے سرکاری ٹکٹوں کی ابتدائی قیمت 1,100 ڈالر سے زیادہ ہے۔

فیفا ایران ورلڈ کپ 2026 میچز اور شائقین کے ٹکٹ منسوخی کا بحران

الجزیرہ کے مطابق ذرائع ابلاغ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ فیفا کے سرکاری ری سیل پلیٹ فارم پر پورے ٹورنامنٹ کے لیے تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار ٹکٹیں فروخت کے لیے موجود ہیں، جبکہ مقابلوں کے آغاز کے قریب آتے ہی اوسط قیمتوں میں کمی بھی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جہاں متعدد شائقین نے ٹکٹوں کی قیمتوں کے تعین پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی نے بڑی تعداد میں عام شائقین کو ورلڈ کپ میچز دیکھنے سے محروم کر دیا ہے، حتیٰ کہ میزبان امریکی ٹیم کے افتتاحی میچ میں بھی دلچسپی متاثر ہوئی ہے۔