براہ راست نشریات

ایک ہفتے میں 8 ہزار 943 غیر قانونی تارکین گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی عرب اقامہ قوانین
گرفتار افراد میں 4 ہزار 638 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے

سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائیوں میں ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار 943 غیر قانونی تارکین گرفتار کر لئے گئے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں 14 مئی 2026 سے 20 مئی 2026 تک مشترکہ فیلڈ مہمات جاری رہیں، جن کے دوران اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔

مزید پڑھیں

اعداد و شمار کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں 4 ہزار 638 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 2 ہزار 810 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور ایک ہزار 495 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک ہزار 158 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں 38 فیصد یمنی شہری، 61 فیصد ایتھوپین شہری جبکہ

 ایک فیصد دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ 54 افراد کو غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب اقامہ، لیبر اور سرحدی سلامتی قوانین کے خلاف سرگرمیوں میں سہولت کاری، نقل و حمل، پناہ دینے، ملازمت فراہم کرنے یا خلاف ورزی کرنے والوں کی معاونت اور پردہ پوشی کے الزام میں 8 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

سعودی حکام نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اقامہ، لیبر اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی، جبکہ متعلقہ ادارے مملکت میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کر رہے ہیں۔