اہم خبریں
21 May, 2026
--:--:--

سعودی عرب میں نئی سرمایہ کاری 50 فیصد بڑھ گئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی عرب غیرملکی سرمایہ کاری
پہلی سہ ماہی میں 7700 سے زائد نئے سرمایہ کاری ریکارڈز جاری کیے گئے

سعودی عرب میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نئے سرمایہ کاری رجسٹریشنز میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7700 سے زائد نئے سرمایہ کاری رجسٹریشن جاری کیے گئے۔

جن شعبوں میں سب سے زیادہ ترقی دیکھی گئی ان میں تعمیرات، ٹیلی کمیونیکیشن، ریٹیل اور ہول سیل تجارت شامل ہیں۔ 

نئی سرمایہ کاری میں یہ اضافہ سعودی مارکیٹ پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی وزارتِ سرمایہ کاری نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے متعدد مراعاتی پیکجز متعارف کروائے ہیں، جن میں قانونی اصلاحات، مالیاتی سہولتیں اور ٹیکس مراعات شامل ہیں تاکہ مزید غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔

العربیہ کے مطابق گزشتہ ماہ جاری ہونے والی سعودی وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ 2025 میں غیرملکی سرمایہ کاری کا مجموعی قومی پیداوار

 GDP کے مقابلے میں تناسب وژن 2030 کے اہم اہداف میں شامل ہے اور اس اشاریے کی شفافیت اور ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کئی مراحل سے گزرنا پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سمیت مختلف عالمی اداروں کے ساتھ مشاورت کی، تاکہ براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کے لیے ایسی جدید اور زیادہ درست طریقہ کار اپنایا جا سکے جو عالمی معیار کے مطابق ہو۔

عالمی سرمایہ
کاروں کا
سعودی مارکیٹ پر
اعتماد مزید
مضبوط ہوا

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری کا اشاریہ 2017 میں ایک فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 2.85 فیصد تک پہنچ گیا، جو سالانہ ہدف کا تقریباً 98 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہدف سے معمولی کمی کی وجہ یہ رہی کہ براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح نمو، مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کے برابر رفتار سے آگے نہ بڑھ سکی۔
اگرچہ 2024 کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 24 فیصد اضافہ ہوا، تاہم اسی عرصے میں GDP میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث سالانہ ہدف مکمل کرنے کے لیے مزید 17.2 ارب ریال کی سرمایہ کاری درکار رہی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عالمی سرمایہ کاری کے ماحول میں سست روی اور بعض پہلوؤں میں سرمایہ کاری کے ماحول کے غیر واضح ہونے کی وجہ سے مطلوبہ اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں ہو سکے۔

اس کے باوجود حالیہ برسوں میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں وسعت اور تنوع دیکھنے میں آیا ہے اور سرمایہ کاری مملکت کے مختلف شعبوں اور شہروں تک پھیل چکی ہے، جو مستقبل میں مزید غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول اور وژن 2030 کے اہداف تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہو گی۔