اہم خبریں
11 May, 2026
--:--:--

ایران: اپنے جائز حقوق اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایران امریکا مذاکرات
بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثے واپس کرنے کا مطالبہ بھی شامل (فوٹو: ایجنسیاں)

ایرانی وزارت خارجہ نے آج پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے امریکی امن تجویز کے جواب میں پورے خطے میں جنگ کے خاتمے اور بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تہران کی تجویز ’منصفانہ اور فراخدلانہ‘ ہے، جبکہ واشنگٹن اب بھی ’غیر معقول اور یکطرفہ مطالبات‘ پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ جائز ہے: جنگ کا خاتمہ، محاصرہ اور بحری قزاقی ختم کرنا اور وہ ایرانی اثاثے واپس کرنا جو امریکا کے دباؤ کے 

باعث بیرونی بینکوں میں ناجائز طور پر منجمد کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی ضمانت اور خطے خصوصاً لبنان میں امن و استحکام قائم کرنا بھی ایران کے اہم مطالبات میں شامل ہے۔

اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے کسی قسم کی رعایت طلب نہیں کی، ہم نے صرف ایران کے جائز حقوق کا مطالبہ کیا ہے۔