اہم خبریں
13 May, 2026
--:--:--

سعودی بینکاری قرضے 3.3 ٹریلین ریال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی بینکاری قرضے
سرکاری و نجی شعبے کو دیے گئے بینک قرضوں میں 9.6 فیصد سالانہ اضافہ

سعودی عرب میں سرکاری اور نجی شعبوں کو فراہم کئے جانے والے بینکاری قرضوں میں مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث یہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہا۔ 

فروری 2026 کے اختتام تک بینکاری کریڈٹ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کا مجموعی حجم تقریباً 3.335 ٹریلین ریال رہا۔ 

یہ سالانہ بنیادوں پر 9.6 فیصد اضافہ ہے، جبکہ فروری 2025 کے مقابلے میں 291.9 ارب ریال سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب مجموعی بینکاری قرضہ تقریباً 3.042 ٹریلین ریال تھا۔ 

یہ اعداد و شمار سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ کی فروری 2026 کی ماہانہ شماریاتی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے اختتام پر ماہانہ بنیادوں پر بھی بینکاری کریڈٹ میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جنوری 2026 کے مقابلے میں 15.6 ارب ریال سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

جنوری کے اختتام پر یہ حجم تقریباً 3.319 ٹریلین ریال تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بینکاری قرضے مختلف اقتصادی شعبوں میں 

تقسیم کیے گئے، جس سے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد مل رہی ہے، جبکہ یہ وژن 2030 کے اہداف کے مطابق مالیاتی ماحول کو بہتر بنانے اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق طویل المدتی بینکاری قرضے ’3 سال سے زائد مدت‘ مجموعی کریڈٹ کا سب سے بڑا حصہ رہے، جن کی شرح 48.6 فیصد رہی اور ان کی مالیت 1.622 ٹریلین ریال تک پہنچ گئی۔

مختصر المدتی قرضے ’ایک سال سے کم مدت‘ مجموعی کریڈٹ کا 37.7 فیصد رہے، جن کی مالیت 1.257 ٹریلین ریال ریکارڈ کی گئی، جبکہ درمیانی مدت کے قرضے ’ایک سے 3 سال‘ مجموعی کریڈٹ کا 13.7 فیصد رہے، جن کی مالیت تقریباً 456 ارب ریال رہی۔