یہ پروگرام صرف طبی خدمات تک محدود نہیں بلکہ انسانی ہمدردی، عالمی تعاون اور جدید طبی مہارت کا عملی نمونہ بھی سمجھا جاتا ہے۔
سعودی عرب نے اس پروگرام کے ذریعے افریقہ، ایشیا اور دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں خاندانوں کو نئی زندگی کی امید دی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق جڑے ہوئے بچوں کی علیحدگی دنیا کے مشکل ترین آپریشنز میں شمار ہوتی ہے، کیونکہ اس میں جسم کے مشترکہ اعضا، خون کی شریانوں اور اعصابی نظام کو انتہائی احتیاط کے ساتھ الگ کرنا پڑتا ہے۔
اسی لیے ایسے آپریشنز میں جدید طبی ٹیکنالوجی، وسیع تجربے اور مربوط ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے۔
سیامی بچوں کا آپریشن کامیاب، خوشی اور آنسوؤں کے جذباتی لمحات
Overseas Post