اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

سعودی سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کامیاب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

سعودی عرب کے پروگرام برائے سیامی بچوں کی طبی و جراحی ٹیم نے آج ریاض میں واقع کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال میں سعودی سیامی بچیوں کی علیحدگی کے لیے کامیاب آپریشن انجام دیا ہے۔ 

یہ آپریشن 6 مراحل پر مشتمل تھا جو ساڑھے 6 گھنٹے جاری رہا، جس میں 23 ماہر ڈاکٹروں، اسپیشلسٹس اور طبی عملے نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں

سعوی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کے مشیر اور کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا کہ بچیاں تقریباً 20 دن کی ہیں اور سینے کے نچلے حصے اور پیٹ کے مقام پر آپس میں جڑی ہوئی تھیں، جبکہ دونوں کے بازو اور ٹانگیں علیحدہ تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ دونوں کا مجموعی وزن

5454654
فوٹو: واس

 تقریباً 5 کلوگرام ہے اور وہ جگر، معدہ اور آنتوں میں شریک تھیں۔ 

مزید یہ کہ پیدائشی نقص کے باعث پیٹ کی دیوار میں ایک بیرونی تھیلا موجود تھا، جو معدے پر دباؤ ڈال رہا تھا اور خوراک لینے میں دشواری پیدا کر رہا تھا۔

ڈاکٹر الربیعہ کے مطابق اس آپریشن میں خطرے کی شرح تقریباً 40 فیصد تھی۔ 

یہ آپریشن اس پروگرام کے تحت 69 واں کامیاب آپریشن ہے، جبکہ 1990 سے اب تک یہ پروگرام دنیا کے 5 براعظموں کے 28 ممالک سے تعلق رکھنے والے 157 جڑے ہوئے جڑواں بچوں کی دیکھ بھال کر چکا ہے، جو اس شعبے میں سعودی عرب کے نمایاں کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

564564564 2
فوٹو: واس

ڈاکٹر الربیعہ نے اپنی جانب سے اور پوری طبی ٹیم کی طرف سے خادمِ الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، جن کی سرپرستی اور بھرپور حمایت کے باعث یہ پروگرام عالمی سطح پر ایک ممتاز مقام حاصل کر چکا ہے۔