اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

صدیوں پرانا فن پارہ: مکہ میں تانبے کی تختیوں پر لکھا قرآن پیش

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
متحف القرآن مکہ
دنیا کا سب سے بڑا قرآن، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل (فوٹو: واس)

مکہ مکرمہ کے حراء کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن عجائب گھر زائرین کو منفرد علمی اور ثقافتی تجربہ فراہم کر رہا ہے، جہاں قرآن مجید کی تدوین، تاریخ اور علوم کو جدید اور دلکش انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

میوزیم میں نادر مخطوطات اور قیمتی نوادرات کی نمائش کی گئی ہے جو اسلامی تاریخ میں قرآن کریم کی کتابت کے ارتقا کو اجاگر کرتی ہیں اور اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ مسلمانوں نے ہر دور میں کتابِ الٰہی کی حفاظت اور تزئین پر خصوصی توجہ دی ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نمایاں نوادرات میں ایک نایاب مصحف بھی شامل ہے جو تانبے کی تختیوں پر کندہ کیا گیا ہے، جسے قاضی عصمت اللہ خان نے تخلیق کیا تھا۔ یہ شاہکار 12ویں صدی ہجری ’18ویں صدی عیسوی‘ سے تعلق رکھتا ہے اور اسلامی فنون کی باریکی اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ قیمتی نسخہ کنگ فیصل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈیز 

کے ذخائر میں محفوظ ہے جو اسلامی ورثے کے تحفظ اور اس کی علمی ترویج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

میوزیم میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن بھی موجود ہے، جس کا سائز 2.30 میٹر × 3.28 میٹر ہے، اور اسے گینیز ورلڈ ریکاڈ کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے مصحف کا اعزاز دیا جا چکا ہے۔

65465465
123 ملین سیاحوں کے ساتھ سعودی ثقافتی ترقی کو تقویت (فوٹو: واس)

یہ ادارہ نہ صرف عجائب گھر بلکہ ایک مکمل ثقافتی و سیاحتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جو زائرین اور معتمرین کو مکہ مکرمہ کے مذہبی اور تہذیبی پہلوؤں سے روشناس کراتا ہے۔

یہ تمام کاوشیں وژن 2030 کے تحت جاری ہیں، جس کا مقصد ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید طرز کے عجائب گھر قائم کرنا اور معاشرے میں ثقافتی شعور کو فروغ دینا ہے۔