اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--

مکہ میں نادر ہشت ضلعی تاریخی مصحف کی نمائش

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
قرآن عجائب گھر میں بھارت میں لکھا گیا نادر ہشت ضلعی تاریخی مصحف کی نمائش کی جارہی ہے (فوٹو: واس)

مکہ مکرمہ کے قرآنِ کریم میوزیم میں قرآن مجید کا منفرد اور نادر تاریخی نسخہ نمائش کے لیے پیش گیا گیا ہے، جو بھارت میں تیرہویں صدی ہجری ’انیسویں صدی عیسوی‘ کے دوران تحریر کیا گیا تھا۔ 

یہ مصحف اسلامی فنون کی وسعت اور مختلف ادوار میں قرآنِ کریم کی کتابت کے متنوع اسالیب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ مصحف اپنے غیر روایتی ڈیزائن کے باعث نمایاں ہے، کیونکہ اسے 8 پہلوؤں’ہشت ضلعی شکل‘ میں اور چھوٹے سائز میں تیار کیا گیا ہے، جس سے اسے آسانی سے ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔ یہ انداز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس میں فنی

 مہارت اور جدت کے ساتھ ساتھ عملی اور جمالیاتی پہلوؤں کو بھی یکجا کیا گیا ہے۔

F9816624
نادر نسخہ انیسویں صدی کے دوران تحریر کیا گیا تھا (فوٹو: واس)

 یہ نادر ہندسی ساخت اس دور میں برصغیر میں اسلامی جلد سازی اور تزئین و آرائش کے فن کے ارتقاء کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

یہ مصحف مرکزِ شاہ فیصل برائے تحقیقات و اسلامی مطالعات کے ذخیرے کا حصہ ہے، جو اسلامی ورثے کے تحفظ، اس کی نگہداشت اور اسے محققین و دلچسپی رکھنے والوں کے لیے دستیاب بنانے میں ایک نمایاں ادارہ ہے اور اس کے ذریعے تہذیبی شعور کو فروغ دینے اور اسلامی مخطوطات کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

F9816628
مہارت اور جدت کے ساتھ ساتھ عملی اور جمالیاتی پہلوؤں کو بھی یکجا کیا گیا ہے (فوٹو: واس)

یہ نمونہ میوزیم کے اس مشن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد ایک جامع علمی تجربہ فراہم کرنا ہے، تاکہ زائرین کو قرآنِ کریم کی کتابت کے سفر اور اس کے فنون کے ارتقا سے روشناس کرایا جا سکے۔ 

یہ سب ایک ابھرتے ہوئے ثقافتی و سیاحتی نظام کے تحت پیش کیا جا رہا ہے، جسے ثقافتی ضلع حرا اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے اور جو مکہ مکرمہ کی حیثیت کو اسلامی ثقافت کے عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرتا ہے۔