مزید برآں ادارے نے اپنی سیکیورٹی اور آپریشنل موجودگی کو بھی مضبوط بنایا ہے، جس میں 49 سیکیورٹی اہلکار، 48 سیفٹی اسٹاف، 66 فائر فائٹرز، 22 ڈرائیورز اور پیرا میڈکس، اور 66 انجینئرنگ و انفراسٹرکچر کے عملے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ حجاج اور ان کے سامان کی منتقلی کے لیے خصوصی سپورٹ ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔
استقبالی گنجائش بڑھانے کے لیے انتظامیہ نے آمد و روانگی کے ہالز کو 1300 سے زائد مسافروں کے لیے تیار کیا ہے، جبکہ پاسپورٹ کارروائی کے لیے 100 کاؤنٹرز، 13 سیکیورٹی و کسٹمز اسکینرز، 600 جدید سامان بردار ٹرالیاں، اور 50 وہیل چیئرز مہیا کی گئی ہیں، تاکہ بزرگوں، مریضوں اور خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
جدہ بندرگاہ پر سوڈانی حجاج کے پہلے قافلے کی آمد
Overseas Post