وزارتِ اسلامی امور نے مساجد کی انتظامیہ کو رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطار دسترخوان کے لیے چندہ جمع کرنے سے منع کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان عبد اللہ العنزی نے کہا ہے کہ وزارت نے مساجد کی انتظامیہ کو اجتماعی افطار دسترخوان کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس نوعیت کے منصوبوں کے لیے مقررہ شرائط اور ضوابط موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا ہے کہ اجتماعی افطار کے منصوبے کے لیے وزارت کی جانب سے واضح ضوابط طے کئے گئے ہیں تاکہ اس منصوبے کا مقصد صحیح طور پر حاصل کیا جا سکے اور اس کا کسی طور غلط استعمال نہ ہو۔
ان ضوابط میں مقامات کی مناسب تیاری، عمومی صفائی کا اہتمام، مقررہ نظم و ضوابط کے مطابق کھانے کی فراہمی اور روزہ داروں کی عزت و وقار کا مکمل خیال رکھنا شامل ہے۔