اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--

منی میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وزیر حج کا دورہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
حج 1447ھ تیاری
اس سال پہلی بار جدید الیکٹرانک نظام متعارف کرائے گئے ہیں (فوٹو: واس)

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفيق بن فوزان الربيعہ نے منیٰ کے خیموں کا معائنہ کیا ہے تاکہ حج 1447ھ کے موسم کے لیے ان کی تیاری کا جائزہ لیا جا سکے۔ 

یہ دورہ عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جاری فیلڈ مانیٹرنگ کا حصہ ہے۔

وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے دورے کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مشاعر مقدسہ میں رہائش اور قیام کے انتظامات کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے منیٰ کے خیموں کی اعلیٰ سطح کی تیاری کو سراہا، جو بروقت منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ اس سے آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور حجاج کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال پہلی بار جدید الیکٹرانک نظام متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے حجاج کی نقل و حرکت کی نگرانی، خیموں میں 

5464 1
فوٹو: واس

داخلے اور اخراج کے عمل کو منظم کیا جا رہا ہے۔ 

اس کے علاوہ خیموں کے داخلی و خارجی راستوں پر رہنمائی بورڈز نصب کیے گئے ہیں، جن میں واپسی اور روانگی کے اوقات سمیت دیگر ہدایات درج ہیں۔

یہ اقدامات حجاج میں شعور اجاگر کرنے، ان کی نقل و حرکت کو منظم بنانے اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

546464
فوٹو: واس

یہ دورہ وزارة حج و عمرہ کی جانب سے مشاعر مقدسہ کی تیاریوں کی مسلسل نگرانی کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد حج سیزن کی مکمل تیاری کو یقینی بنانا اور وژن 2030 اور پروگرام ضیوفِ رحمن کے اہداف کے مطابق ایک آسان، محفوظ اور مطمئن حج تجربہ فراہم کرنا ہے۔