وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کعبہ مشرفہ کی باقاعدہ مرمت اور دیکھ بھال کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام بیت اللہ الحرام کی مسلسل دیکھ بھال اور اس کے تعمیراتی عناصر کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے تاکہ یہ اپنی عظیم دینی حیثیت کے مطابق بہترین اور خوبصورت حالت میں برقرار رہے۔
مزید پڑھیں
العربیہ کے مطابق الربیعہ نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ کعبہ مشرفہ کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مسلسل توجہ اور خصوصی نگہداشت حاصل ہے، جو سعودی عرب کی اس دیرینہ پالیسی کا تسلسل ہے جس کا مقصد حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت اور بہترین سولت کی فراہمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین انتظامیہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ترقی یافتہ معیار کے مطابق مرمت کے کام انجام دے رہی ہے تاکہ کعبہ مشرفہ کے اجزاء کی حفاظت اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے اور یہ سب حجاج و معتمرین کے لیے فراہم کی جانے والی مربوط خدمات کے نظام کا حصہ ہے۔
عنايةٌ متواصلة لبيت الله الحرام 🕋
— توفيق الربيعة (@tfrabiah) April 11, 2026
باهتمامٍ دائمٍ من خادم الحرمين الشريفين وسمو وليّ العهد -حفظهما الله-، انطلقت أعمال الصيانة الدوريّة للكعبة، للمحافظة على عناصرها؛ وإبقائها -شرّفها الله- في أجمل وأبهى صورة.
أهلًا بكم، #حيّاكم_الله في مكّة المكرّمة 🇸🇦 pic.twitter.com/pxlByBuqLb
الربیعہ نے اپنے بیان کے اختتام پر زائرین کے لیے خیرمقدمی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ میں آپ کا خیرمقدم ہے‘ جو زائرینِ بیت اللہ کی خدمت اور سہولت کے مسلسل اہتمام کی عکاسی کرتا ہے‘۔
یہ تمام اقدامات مسجد الحرام اور کعبہ مشرفہ کی دیکھ بھال کے ایک طویل سلسلے کا حصہ ہیں، جو سعودی عرب کی تاریخی وابستگی اور حرمین شریفین کی خدمت کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں، اور حجاج و معتمرین کو بہترین معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے تسلسل کو مضبوط بناتے ہیں۔