اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

حرمین میں خطبات: تقویٰ، حسنِ اخلاق اور اللہ کی معرفت پر زور

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف میں جمعہ کے خطبات اور نماز میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی جہاں روح پرور ماحول میں خطبے کے بعد دعا کی گئی۔

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے خطبۂ جمعہ میں مسلمانوں کو تقویٰ، صبر اور اللہ کی رضا پر راضی رہنے کی تلقین کی۔ 

انہوں نے کہا کہ جو اللہ کی تقسیم پر راضی ہو وہ ماضی پر غم نہیں کرتا، اور حسنِ اخلاق بہترین میراث ہے۔ 

WhatsApp Image 2026 04 10 at 2.03.48 PM
فوٹو: ایکس

انہوں نے قرآن و سنت کو دلوں کی زندگی قرار دیتے ہوئے غفلت سے بچنے، توبہ کرنے اور آخرت کی تیاری کی نصیحت کی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ لوگوں کے حقوق غصب کرنا، غیبت کرنا اور سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق باتیں پھیلانا سخت گناہ ہے، جو قیامت کے دن انسان کے لیے بڑے بوجھ کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے افواہوں، دکھاوے اور دوسروں کی دل آزاری سے بھی منع کیا۔

WhatsApp Image 2026 04 10 at 2.03.48 PM 1
فوٹو: ایکس

شیخ بن حمید نے مزید کہا کہ دنیا فانی ہے، عمر انسان کا اصل سرمایہ ہے اور نیکیوں میں جلدی کرنی چاہیے۔ 

انہوں نے جماعت سے وابستہ رہنے اور تفرقہ سے بچنے کی بھی تاکید کی۔

دوسری جانب مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ خالد المہنا نے اپنے خطبے میں تقویٰ اور اللہ و رسول کی اطاعت پر زور دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ انسان کی حقیقی کامیابی اللہ کی عبادت میں ہے، اور سب سے عظیم معرفت اللہ کے اسماء و صفات کو جاننا ہے۔

WhatsApp Image 2026 04 10 at 2.03.47 PM 1
فوٹو: ایکس

انہوں نے واضح کیا کہ اللہ کی صفات رحمت، عدل، علم، قدرت اور دیگر صفات انسان کے دل میں محبت، خوف، امید، اخلاص اور توکل پیدا کرتی ہیں۔ 

قرآن پر غور و تدبر کرنے والا شخص اللہ کی عظمت کو بہتر سمجھتا ہے اور اس کا ایمان مضبوط ہوتا ہے۔

خطبے کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ کی معرفت دل کو سکون، روح کو لذت اور انسان کو ایمان کی بلندی عطا کرتی ہے۔