اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ایران کے موقف میں نرمی: تہران کا وفد منگل کو اسلام آباد پہنچے گا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایران کے موقف میں نرمی
ایران نے مؤقف میں نرمی دکھاتے ہوئے پاکستان میں امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی (فوٹو: العربیہ)

امریکی وفد کے ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے نئے دور کے لیے پاکستان روانہ ہونے کے بعد ایرانی میڈیا نے مؤقف میں نرمی دکھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تہران کا وفد کل منگل کو اسلام آباد پہنچے گا۔ 

یہ اعلان اس سے قبل کے سخت بیانات کے برعکس ہے، جن میں شرکت کو مسترد کرتے ہوئے امریکی محاصرے کا جواب دینے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

ایک پاکستانی ذریعے نے العربیہ کو بتایا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ایرانی وفد منگل کی صبح اسلام آباد پہنچ جائے گا۔

ادھر ایک سینئر ایرانی ذریعے نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو پیر کے روز بتایا کہ تہران پاکستان میں امریکا کے ساتھ امن مذاکرات میں شرکت پر غور کر رہا ہے تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق پاکستان بطور ثالث مثبت کوششیں کر رہا ہے

 تاکہ امریکی محاصرہ ختم ہو اور ایران کی شرکت ممکن بنائی جا سکے۔

سیکیورٹی تیاریاں

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے ساتھ ملاقات میں مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔

54665456456
توقع کرتے ہیں کہ ایرانی وفد منگل کی صبح اسلام آباد پہنچ جائے گا (فوٹو: العربیہ)

امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جی ڈی وینس کریں گے، جنہوں نے 11 اپریل کو ایرانی وفد کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیے تھے۔ 

اس وقت ایرانی وفد کی سربراہی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے تاہم وہ مذاکرات کسی معاہدے پر منتج نہ ہو سکے۔

دوسری جانب، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس سے قبل کہا تھا کہ فی الحال پاکستان میں امریکی وفد سے ملاقات کے لیے کوئی وفد بھیجنا ایران کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔

امریکا کی خواہش تھی کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے خاتمے سے قبل پاکستان میں مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں، جبکہ اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ایک پاکستانی سیکیورٹی ذریعے کے مطابق، آرمی چیف عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ محاصرہ مذاکرات میں رکاوٹ ہے، جس پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس مشورے پر غور کریں گے۔

ٹرمپ نے 7 اپریل کو ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کے اختتام کی حتمی تاریخ واضح نہیں کی گئی تھی۔ 

ایک ذریعے کے مطابق، یہ جنگ بندی منگل کی شام امریکی وقت کے مطابق ختم ہو جائے گی، جو ایران میں بدھ کی صبح کے مساوی ہے۔