اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ریکروٹمنٹ کمپیوں کے خلاف کارروائی، 11 لائسنس منسوخ، 3 معطل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ریکروٹمنٹ کمپیوں کے خلاف کارروائی
لیبر خدمات کی فراہمی کی خلاف ورزی واجب الادا رقوم کی واپسی میں تاخیر کی (فوٹو: انٹرنیٹ)

وزارتِ ہیومن ریسورسز نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ریکروٹمنٹ کمپنیوں پر کی جانے والی نگرانی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 

یہ اقدام شعبے کو منظم کرنے، قواعد کی پابندی بڑھانے اور تمام متعلقہ فریقوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے انکشاف کیا کہ متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن پر 14 کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی جن میں سے 3 کمپنیوں کی سرگرمیاں فوری طور پر معطل کر دی گئیں، جبکہ 11 کمپیوں کے لائسنس مقررہ مدت میں خلاف ورزیوں کی اصلاح نہ کرنے پر منسوخ کر دیے گئے۔

رپورٹ شدہ خلاف ورزیوں میں ریکروٹمنٹ کے شعبے کے قواعد اور لیبر

 خدمات کی فراہمی کی خلاف ورزی، مستحقین کو واجب الادا رقوم کی واپسی میں تاخیر، اور صارفین کی شکایات کا مناسب ازالہ نہ کرنا شامل ہیں۔

یہ اقدامات وزارت اور اس کے نگرانی و تنظیمی نظام کی ان کوششوں کے تحت کیے گئے ہیں جن کا مقصد لیبر مارکیٹ میں ضابطہ بندی کو مضبوط بنانا، خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور معاہداتی تعلقات کے تمام فریقوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے تاکہ ایک منظم اور شفاف کام کا ماحول فراہم کیا جا سکے اور صارف کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزارت نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ بھرتی کے دفاتر اور ریکروٹمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھے گی اور قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی سزائیں نافذ کرے گی۔ 

ساتھ ہی تمام صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستند خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ’مساند‘ پلیٹ فارم کا استعمال کریں، جو کہ بھرتی کی خدمات کو منظم کرنے کے لیے منظور شدہ قومی پلیٹ فارم ہے اور جس کے ذریعے مستند سروس فراہم کنندگان کے ساتھ آن لائن معاہدہ، درجہ بندی، شکایات درج کروانے اور ان کی پیروی کی سہولت میسر ہے۔