پاکستان کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مکہ روٹ اینیشیٹو کے تحت پہلی پرواز مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کراچی اور اسلام آباد ہوائی اڈوں کے بعد لاہور ایئرپورٹ میں بھی مکہ اینیشیٹو کا آغاز کیا ہے جس کے تحت پاکستان عازمین انتہائی سہولت کے ساتھ سفر کرسکیں گے۔
اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے، جن کے تحت ان کے سفری اور امیگریشن کے تمام مراحل اُن کے اپنے ملک میں ہی آسانی سے مکمل کر دیے جاتے ہیں، جن میں بائیومیٹرک اندراج، حج ویزا کا اجرا، پاسپورٹ کارروائی، صحت کی جانچ، سامان کی درجہ بندی اور اسے رہائش گاہوں تک پہنچانا شامل ہے۔
یہ اقدام سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے آٹھویں سال بھی جاری ہے، جس میں متعدد سرکاری ادارے شریک ہیں۔