اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ایک ہفتے میں 14 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی وزارتِ داخلہ نے ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی مشترکہ مہم کے دوران 14 ہزار 487 افراد گرفتار کئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 9 اپریل سے 15 اپریل 2026 کے درمیان ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں

غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 7911 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔

’3588 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2988 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔

’مذکورہ عرصے کے دوران 1382 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور

 کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔

ChatGPT Image 18 أبريل 2026، 02 07 59 م

’ان میں سے 38 فیصد یمنی، 61 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔

’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 43 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 23 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔