اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

قالیباف: لبنان میں جنگ بندی ایران کے لیے اہم ہے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
خطے میں مستقل جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور (فوٹو: العربیہ)

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنانی ہم منصب نبیہ بری کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی اتنی ہی اہم ہے جتنی ایران میں جنگ بندی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات کے ذریعے دشمن کو تمام تنازعہ زدہ علاقوں میں مستقل جنگ بندی پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق دوسری جانب لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا کہ اسرائیل ان کے ملک میں حقیقی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور لبنانی شہریوں کو بے گھر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ اب تک 12 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ادھر ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آج جمعرات کو ایرانی شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد باقر

 قالیباف سے ملاقات کی، جو پاکستان کی ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ثالثی کوششوں کا حصہ ہے۔

ایرانی میڈیا نے ملاقات کی جگہ واضح نہیں کی تاہم تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئیں جن میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔

پاکستانی وفد بدھ کو ایران پہنچا تھا، اس سے کچھ دیر قبل ہی واشنگٹن نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے امکان کا عندیہ دیا تھا۔

9c6a2357 8db7 4d34 80d6
فوٹو: ایکس

پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کے لیے رابطے مسلسل جاری ہیں جبکہ جوہری معاملہ بھی ان گفتگوؤں کا حصہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں سفارتی رابطوں اور مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا تاہم آئندہ مذاکراتی دور کی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

اسی سفارتی عمل کے تحت پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایران کے دورے کے بعد امریکہ بھی روانہ ہوئے ہیں۔