اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

ایران امریکا جوہری سمیت دیگر امور پر مذاکرات کے لیے پاکستان متحرک

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
پاکستان ایران امریکا مذاکرات اور سفارتی ثالثی عمل
(فوٹو: ایکس)

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق ان مذاکرات میں ایٹمی پروگرام سمیت دیگر تمام اہم تنازعات اور معاملات زیر بحث ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی سہولت کاری کا عمل جاری رکھے گا، تاہم ابھی مذاکرات کے اگلے دور کی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس تنازع کے پرامن حل کے لیے ایک فعال پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مصالحتی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اب امریکہ روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کے اس اہم سفارتی دورے کا بنیادی مقصد واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری شدید کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان مشکل ترین ثالثی، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران پہنچنے والے پاکستانی وفد کے ساتھ آج جمعرات کو تفصیلی مذاکرات ہوئے، جن میں امریکی تجاویز اور مذاکراتی سے متعلق پیش رفت پر غور و خوض کیا گیا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 

اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل کی بات چیت کے لیے مکمل طور پر سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

توقع ہے کہ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان نیا اجلاس رواں ہفتے کے آخر یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہوگا۔

باقاعدہ مذاکرات شروع ہونے سے قبل فریقین کے درمیان ابتدائی مشاورتی عمل اور ضروری سفارتی طریقہ کار مکمل کیے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی اس وقت تہران میں موجود ہیں۔ 

ایران اور امریکا کے درمیان مشکل ترین ثالثی، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ان کے اس دورے کا بنیادی مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان جاری پیچیدہ تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے امریکہ کا اہم پیغام ایرانی حکام تک پہنچایا گیا ہے۔  اس کے ساتھ ہی فریقین کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ضروری خدوخال اور ایجنڈا بھی طے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 اپریل کو اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔ 

تاہم تہران اور واشنگٹن نے بعد میں آگاہ کیا کہ کئی بنیادی اختلافات کی وجہ سے کسی طویل مدتی تصفیے یا معاہدے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا۔

بعد ازاں خطے میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکہ نے 13 اپریل سے ایران کا بحری محاصرہ شروع کر دیا ہے۔ 

اس سنگین صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ سفارتی کوششیں عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہیں۔