براہ راست نشریات

’منگل آخری دن‘: امید ہے ایران فائدہ اٹھائے گا، ٹرمپ  کا الٹی میٹم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو منگل کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہلت آخری ہے اور تہران کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مزید پڑھیں

الجزیرہ کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ کیا گیا تو ایران کے توانائی کے مراکز اور بنیادی ڈھانچے کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کو مزید مواقع دے چکے ہیں، اب تہران کو درست فیصلہ کرنا ہوگا۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران جنگ بندی کا خواہش مند ہے کیونکہ اسے 

شدید عسکری دباؤ اور تباہی کا سامنا ہے۔

ٹرمپ نے سابقہ ایرانی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران ماضی کے مقابلے میں کچھ زیادہ معقول ہیں اور نیک نیتی سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

war 13th day trump iran attack

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران نے ہتھیار نہ ڈالے تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور دوبارہ تعمیر میں اسے 15 سال لگ جائیں گے۔

امریکی صدر نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا حصول کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے سوال پر انتہائی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسے اپنے دفاع کا حصہ قرار دیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران کے تیل کے ذخائر کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے خواہشمند تھے تاکہ وہاں کے عوام کی مدد کی جا سکے۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی عوام وہاں کی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے لیے ہتھیاروں کے منتظر ہیں۔

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ امریکی عوام اپنے فوجیوں کی وطن واپسی چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مشن کی تکمیل اور ایران پر مکمل فتح حاصل کیے بغیر امریکی فوج واپس نہیں آئے گی اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔