دار الحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین اونٹ ریسنگ فیسٹیول 2026 کی سرگرمیوں کا آغاز آج جمعہ سے ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق تاریخی جنادریہ اونٹ ریسنگ میدان میں منعقدہ میلہ 10 روز تک جاری رہے گا۔
فیسٹیول میں پانچ منظور شدہ کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے۔
مزید پڑھیں
اس کے علاوہ خواتین و مردوں کے لیے انسانی سوار کے ساتھ ریس اور ضمنی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گے۔
فیسٹیول کی مجموعی انعامی رقم 75 ملین ریال سے زائد ہے۔
فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن جو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے، گزشتہ دو کامیاب ایڈیشنز کا تسلسل ہے۔
2024 میں منعقد ہونے والے پہلے ایڈیشن میں ریکارڈ شرکت اور اعلیٰ سطح کے مقابلے دیکھنے میں آئے، جنہوں نے اس فیسٹیول کو خطے کی نمایاں ترین روایتی کھیلوں کی تقریبات میں شامل کر دیا۔
اونٹ ریسنگ کے شعبے کو حکومت کی جانب سے بھرپور سرپرستی حاصل ہے، جس کا مقصد اس تاریخی کھیل کو فروغ دینا اور اسے آنے والی نسلوں کے لیے اہم ثقافتی و کھیلوں کے ورثے کے طور پر محفوظ رکھنا ہے۔
اس حمایت کے ذریعے اونٹ ریسنگ کو قومی کھیلوں کے ستونوں میں شامل کرتے ہوئے سعودی عرب عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے کی سمت پُر اعتماد انداز میں گامزن ہے اور یوں سعودی ثقافت و ورثے کی بین الاقوامی شناخت کو مزید تقویت دی جا رہی ہے۔