اہم خبریں
9 May, 2026
--:--:--

مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارش کا امکان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کو مدینہ منورہ سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ کے علاوہ القصیم، حائل، تبوک، الجوف اور شمالی سرحدی ریجن میں درمیانی سے موسلا دھار گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں

محکمے نے کہا ہے کہ بارش کے نتیجے میں سیلابی ریلے بہہ سکتے ہیں اور بعض مقامات پر اولے بھی پڑنے کا امکان ہے۔ 

یہ بارشیں مشرقی خطے کے شمالی حصوں تک پھیل سکتی ہیں جبکہ ملک کے مغربی اور جنوب مغربی پہاڑی علاقوں کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

اسی دوران گرد و غبار اُڑانے والی تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی جو

 ان علاقوں کے علاوہ ریاض ریجن کے بعض حصوں میں بھی افقی حدِ نگاہ میں شدید کمی کا سبب بن سکتی ہیں۔
بحیرہ احمر میں جنوب مغربی سے شمال مغربی سمت میں 15 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جو گرج چمک کے ساتھ بارش والے بادل بننے کی صورت میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔