ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
خطے کی تازہ صورتحال، جاری عسکری کشیدگی کے اثرات، بین الاقوامی بحری آمد و رفت کی آزادی اور توانائی کی ترسیل کے تحفظ پر اس کے ممکنہ خطرات، نیز عالمی معیشت پر اس کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔