اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

بغداد میں فضائیہ کے اڈے پر میزائل داغے گئے، ایک طیارہ تباہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

عراقی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیان شب، رات کے 01:55 بجے، شہید محمد علاء فضائیہ اڈے کو بغداد کے مضافات سے داغے گئے 122 ملی میٹر میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت دفاع نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں عراقی فضائیہ کے (Antonov-132) طیارے کو نقصان پہنچا تاہم انسانی جانوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ 

متعلقہ حکام نے فوری طور پر نقصان کا جائزہ لینے اور میزائل داغنے کے ذرائع کا تعاقب کرنے کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

وزارت دفاع نے اس بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی کی شدید مذمت کی

جو فوجی ادارے اور اس کی دفاعی صلاحیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

وزارت نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز ہر طرح سے عوام کی خدمت میں ہیں اور ملک اور اس کے شہریوں کے تحفظ کے لیے کئی قربانیاں دے چکی ہیں۔ 

جو بھی اس ملک کی ہتھیاروں، ساز و سامان یا طیاروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اسے تباہ کاری اور ملک کی سکیورٹی کو ہلانے کی کوشش سمجھا جائے گا، اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔