صحرائے نقب کے بئر السبع علاقے کے قریب صنعتی کمپلیکس میں ایرانی میزائل حملے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
حملے کے باعث خطرناک کیمیائی مادے کاربن ڈسلفائیڈ کا رساؤ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیموں نے خطرناک مواد سے نمٹنے والی یونٹس اور مانیٹرنگ ٹیمیں موقع پر بھیج دی ہیں، متاثرہ ٹینکوں کو بند کرنے اور رساؤ روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
احتیاطی اقدامات کے طور پر علاقے کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، قریبی مزدوروں اور رہائشیوں کو نکال لیا گیا اور فیکٹری کارکنوں کو محفوظ عمارتوں میں رکھا گیا ہے۔
نئوت حوفاف اسرائیل کا حساس صنعتی مرکز ہے، جس میں کیمیائی تنصیبات اور خطرناک فضلے کی پروسیسنگ کے مراکز شامل ہیں۔