سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے ہزاروں ویوز حاصل کر لئے۔
ویڈیو میں فوجی وردی میں چند افراد کو ایک مسجد کے اندر دکھایا گیا اور کہا گیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں۔
🔴عـــــــــاجل: في سابقة لم تحدث من قبل جنــود امريكيين يعتنقون الاسلام ويدخلون احد المساجد ليعلنو ذلك. pic.twitter.com/B2vj2wfO76
— الأحداث الإيرانية (@WMX_MEDIA) March 11, 2026
ویڈیو شیئر کرنے والوں نے اس منظر کو ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ سے جوڑ کر یہ تاثر دیا کہ یہ مذہبی تبدیلیاں حالیہ لڑائیوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
الجزیرہ کے مطابق تجزیے اور ویڈیو کی ریورس سرچ کے بعد یہ واضح ہوا کہ دعویٰ گمراہ کن ہے اور اس کا موجودہ جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔
اصل ویڈیو روس کے فوجیوں کی ہے جو گزشتہ رمضان کے دوران ماسکو کی ایک مسجد میں موجود تھے۔
ویڈیو میں مسجد کا معماری انداز خاص طور پر نمایاں ہے، جس میں
خوبصورت گنبد اور منفرد اندرونی ڈیزائن دکھائی دیتے ہیں۔
جب ان تفصیلات کا موازنہ مشہور مساجد کی تصاویر سے کیا گیا تو یہ ماسکو کی بڑی مسجد کے ساتھ میل کھاتی ہیں۔
Rus askerler İslamiyet'i kabul edip bunu duyurmak için bir camiye girdiler.
— Serdar (@serdaremsc) March 11, 2026
Allah kabul etsin. pic.twitter.com/5nZJ9NhZ3r
یہ دعویٰ ویڈیو کو اس کے اصل سیاق و سباق سے ہٹا کر جاری جنگ کے ساتھ جوڑنے پر مبنی ہے تاکہ جعلی مصداقیت پیدا کی جا سکے۔
کوئی معتبر ثبوت موجود نہیں کہ فوجیوں نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث مسجد میں اسلام قبول کیا ہو۔