براہ راست نشریات

خلیفہ اکنامک زونز میں ملبہ گرنے سے آگ، ایک پاکستانی زخمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

ابو ظبی حکام نے کہا ہے کہ خلیفہ اکنامک زونز اور کیزاد کے اطراف میں میزائل کے ٹکڑوں کے گرنے کے باعث تیسرے مقام پر آگ لگ گئی ہے جو دفاعی فضائی نظام کی کامیاب میزائل روک تھام کے بعد ہوئی ہے۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق واقعے سے ایک پاکستانی تارک زخمی ہوا ہے جس کے بعد مجموعی زخمیوں کی تعداد 6 ہو گئی، جن کی حالت معمولی سے درمیانی ہے۔

متعلقہ اماراتی حکام نے تینوں مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔

حکام نے عوام سے صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کرنے اور افواہوں یا غیر مستند معلومات سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔