ابوظبی میڈیا آفس نے کہا ہے کہ خلیفہ اکنامک زون ابو ظبی کے اطراف دو مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جو اماراتی فضائی دفاع کی جانب سے بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے روکنے کے بعد اس کے ملبے کے گرنے سے لگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ ابوظبی میں متعلقہ اداروں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
میڈیا آفس نے کہا ہے کہ واقعے میں 5 بھارتی زخمی ہوئے ہیں، جن کی چوٹیں درمیانی سے معمولی نوعیت کی ہیں۔