اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ٹوماہوک کے اسٹاک میں کمی، اب تک 850 میزائل داغے گئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: العربیہ

امریکی رپورٹوں کے مطابق امریکہ نے جنگ کے پہلے 4 ہفتوں میں 850 سے زائد ٹوماہاک کروز میزائل فائر کیے، جو ایک غیر معمولی شرح استعمال ہے اور جس نے پینٹاگون میں اسٹاک کے تیزی سے ختم ہونے کا خدشہ پیدا کیا ہے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ استعمال مسلسل جاری رہا تو مشرق وسطیٰ میں ذخیرہ ’خطرناک حد تک کم‘ ہو سکتا ہے، کیونکہ ہر میزائل کی پیداوار تقریباً دو سال میں ہوتی ہے اور اس کی قیمت تقریباً 3.6 ملین ڈالر ہے۔ اندازوں کے مطابق امریکہ نے صرف ایک ماہ میں اپنے ذخیرے کا تقریباً ایک چوتھائی استعمال کر لیا ہے۔

دوسری جانب، امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذخائر کافی ہیں اور دفاعی

 کمپنیوں کے ساتھ پیداوار بڑھانے کی بات چیت جاری ہے تاکہ میزائل کی سپلائی کی رفتار تیز کی جا سکے۔

ٹوماہاک میزائل، جو جنگی جہازوں اور آبدوزوں سے فائر کیے جاتے ہیں، ایک ہزار میل سے زائد فاصلے کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سیٹلائٹ کے ذریعے راستہ بدلنے اور فوری ہدف کی معلومات فراہم کرنے کی خصوصیات رکھتے ہیں۔