سعودی عرب نے ’گرین سعودی عرب اینیشیٹو‘ کے تحت پہلی بار ایک ملین ہیکٹر ناکارہ زمین کی بحالی مکمل کرلی ہے۔
سعودی عرب نے 159 ملین درخت لگائے، جس کا مقصد 10 ارب درخت اور 40 ملین ہیکٹر زمین کی بحالی ہے۔
وزیر ماحولیات عبدالرحمن الفضلی نے بتایا کہ یہ کامیابی قیادت کی ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے عزم کی عکاس ہے۔
مہم نے جنگلی حیات کی بحالی، مقامی نباتات کی حفاظت اور پرندوں کے محفوظ مسکن فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
نائب وزیر ماحولیات منصور المشیطی نے کہا کہ یہ اقدام ملک کی ماحولیاتی ایجنڈے میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس میں سرکاری اداروں، نجی شعبے اور کمیونٹی کا تعاون شامل ہے۔
اقوام متحدہ کی ماحولیاتی ماہر یاسمین فؤاد نے بھی سعودی عرب کے اس اقدامات کو عالمی سطح پر قابلِ تقلید قرار دیا اور کہا کہ یہ ماحولیاتی تحفظ اور زمین کی بحالی میں عملی مثال ہے۔