اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

رمضان کی نیکیاں ضائع نہ کریں: حرمین میں جمعہ کا خطبہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

مسجد الحرام کے امام وخطيب شيخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی اور مسجد نبوی کے امام وخطيب شيخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمن الحذيفی نے حرمین شریفین میں مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی تقویٰ اختیار کرنے، طاعات کی پابندی کرنے اور محرّمات سے اجتناب کرنے کی تاکید کی ہے۔

WhatsApp Image 2026 03 27 at 2.20.11 PM 2
فوٹو: واس

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں مشائخ نے جمعہ کے خطبہ میں بتایا کہ حقیقی کامیابی جہنم سے نجات اور جنت میں داخلہ ہے اور اس کے لیے توحید، عبادت میں اخلاص، حسن خلق، والدین و بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور باقیاتِ صالحات جیسے اعمال ضروری ہیں۔ 

نماز، روزہ اور دعا کو بھی نجات کے اہم اسباب قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں

دونوں مشائخ نے خبردار کیا کہ زبان کی آفات، غیبت و چغل خوریت اور سماجی روابط کو نقصان پہنچانے والے اعمال جہنم کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ وطن کی حفاظت اور امن قائم رکھنا بھی اللہ کی خوشنودی اور اجر کا سبب ہے۔

دونوں اماموں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ رمضان میں حاصل کی گئی نیکیاں برقرار رکھیں، استقامت اختیار کریں اور نیکی کے اعمال کو گناہوں

 سے ضائع نہ ہونے دیں، تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔

WhatsApp Image 2026 03 27 at 2.20.11 PM 1
فوٹو: واس

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد بھی نفل روزے، جیسے شوال کے 6 دن، پیر و جمعرات، یا ہر ماہ کے تین دن، بہترین اعمال میں شمار ہوتے ہیں، خاص طور پر روزہِ داود علیہ السلام۔ 

حسن خلق، نرم دلی اور دوسروں کے ساتھ نرمی، جہنم سے نجات کے بڑے اسباب ہیں۔

WhatsApp Image 2026 03 27 at 2.20.10 PM 2
فوٹو: واس

ادھر مسجد نبوی کے امام و وخطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی نے بتایا کہ شیطان کی اطاعت گناہوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ 

انہوں نے مسلمانوں کو دل اور ضمیر کی صحیح رہنمائی، اور خفیہ و علانیہ میں اللہ کی نگرانی کی تلقین کی۔