اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

جدہ ایئرپورٹ دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں تیسری پوزیشن پر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اسکائی ٹریکس 2026 کی عالمی درجہ بندی میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں

سالانہ 50 سے 60 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کرنے والے بڑے ہوائی اڈوں کی فہرست میں اسے دنیا کا تیسرا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔

عالمی سطح پر سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ہوائی اڈوں میں جدہ ایئرپورٹ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ 

رینکنگ میں نئی بہتری کے بعد کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ مجموعی طور 

پر دنیا کے 100 بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں 27 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس کی رینکنگ میں 17 درجے بہتری آئی ہے۔ ان نتائج کا باقاعدہ اعلان لندن میں منعقدہ ’پیسنجر ٹرمینل ایکسپو‘کے دوران کیا گیا ہے۔ 

یہ اعزاز شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور مسافروں کے بہترین تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے جو عالمی سطح پر مانا گیا۔

یہ کامیابی جدہ ایئرپورٹس کمپنی کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جو آپریشنل کارکردگی بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ 

بڑے ہوائی اڈوں کی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا سال 2026 کے لیے طے شدہ تزویراتی اہداف کا حصہ ہے جو سعودی وژن 2030 کے مقاصد سے مکمل ہم آہنگ ہے۔

king abdul aziz airport jeddah 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)

جدہ ایئرپورٹس کمپنی کے سی ای او انجینئر مازن بن محمد جوہر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بہتری کا نتیجہ ہے۔ 

انہوں نے اس کامیابی کو ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تمام عملے کی مشترکہ کوششوں اور ٹیم ورک کا ثمر قرار دیتے ہوئے فخر کا اظہار کیا۔

سی ای او نے مزید کہا کہ وہ مسافروں کو سفر کا بین الاقوامی اور غیر معمولی تجربہ فراہم کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد ایئرپورٹ کو ایک عالمی اور علاقائی مرکز بنانا ہے تاکہ یہ سعودی عرب کی ترقی اور وژن 2030 کے تحت طے شدہ تمام اہداف کو کامیابی سے پورا کر سکے۔