اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

قدس فورس کی بحریہ کے کمانڈر مارے گئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایرانی اہلکار ہرمز بند کرنے کا ذمہ دار تھا (فوٹو: العربیہ)

اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی قدس فورس کی بحریہ کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق ذرائع نے آج جمعرات کو بتایا ہے کہ بندر عباس پر فضائی حملوں میں بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنکسری مارے گئے ہیں جیسا کہ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے۔

 

اسرائیلی حکام کے مطابق، تنکسری، جو 2018 سے قدس فورس کی بحریہ کے کمانڈر کے عہدے پر فائز تھے، ہرمز کو بند کرنے کے ذمہ دار تھے۔ 

ایک اسرائیلی اہلکار نے چینل 12 کو بتایا کہ یہ ایرانی کمانڈر اس اسٹریٹجک راستے کے بند ہونے کا ذمہ دار تھا۔

جنگ کے شروع میں ایرانی کمانڈر نے واضح کیا تھا کہ ان کی فورس مکمل طور پر ہرمز پر قابض ہے اور جب تک کنٹرول موجود ہے، بارودی سرنگیں بچھانے کی ضرورت نہیں۔