آج جمعرات کو جدہ کے متعدد محلوں میں بارش ہوئی جو کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی تھی۔
اسی طرح شمالی حدود ریجن شہر عرعر اور اس کے اطراف میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ ادھر ینبع میں شدید بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں وادیاں اور نالے بہنے لگے، اور آسمان اب بھی بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ریاض ریجن میں شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ دار الحکومت ریاض، الدرعیہ، الزلفی، الغاط، المجمعة، شقراء، ثادق، حریملاء، رماح، ضرما، مرات، الحریق، الخرج، الدلم، المزاحمیہ اور حوطة بنی تمیم موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ بارش اور ابر آلود مطلع شام 6 بجے تک رہے گا۔
اس کے ساتھ تیز ہوائیں، حد نگاہ میں کی کمی، اولے، ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ اور بجلی کے کڑکنے کی کیفیات شامل ہوں گے۔