اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

اسرائیل کا ایران کے واحد سب میرین ڈیولپمنٹ سینٹر پر بڑا حملہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

اسرائیلی فوج نے ایرانی شہر اصفہان میں واقع زیرِ آب جنگی وسائل کے واحد تحقیقی اور ترقیاتی مرکز پر شدید فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ کارروائی منگل کے روز فوجی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات پر عمل میں لائی گئی۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان میں ایرانی نظام کی جنگی وسائل تیار کرنے والی صنعتوں کو نشانہ بنا کر بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی بحریہ کی انٹیلی جنس نے اس آپریشن کی مکمل نگرانی کی 

جس میں زیرِ آب فوجی آلات کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

یہ مرکز ایرانی بحری بیڑے کے لیے آبدوزوں اور معاون نظاموں کی ڈیزائننگ اور تیاری کا ذمہ دار واحد اہم ترین مقام ہے۔

اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ اس مقام پر ایران مختلف اقسام کی بغیر پائلٹ کے چلنے والی بحری گاڑیاں بھی تیار کر رہا تھا۔ حملے سے تہران کی نئی اور جدید آبدوزیں بنانے کی صلاحیت کو اب مستقبل میں شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں ایران کے موجودہ بحری بیڑے کو جدید بنانے کی کوششیں بھی بری طرح متاثر ہوں گی۔ 

اسرائیلی فوج کے مطابق وہ ایرانی نظام کی عسکری صنعتوں کے خلاف اپنے حملوں کا دائرہ کار مزید وسیع کرے گی، جس کا مقصد ایران کی ان پیداواری صلاحیتوں کو مکمل ختم کرنا ہے جو اس نے کئی برسوں میں بنائی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان یا عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی حتمی تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ آپریشن کا بنیادی ہدف ایرانی عسکری ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا۔