متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آج 25 مارچ 2026 کو اس کی فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والی 9 ڈرونز کا مقابلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک متحدہ عرب امارات کی فضائی دفاع نے 357 بیلسٹک میزائلز، 15 کروز میزائلز اور 1815 ڈرونز کو نشانہ بنایا کر تباہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
ان حملوں میں مسلح افواج کے 3 اہلکار شہید ہوئے جبکہ پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور فلسطین کے 6 تارکین جاں بحق ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ اب تک 166 افراد زخمی ہوئے، جن کی زخموں کی شدت معمولی سے شدید تک مختلف رہی۔
زخمی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں امارات، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، انڈیا، بنگلادیش، سری لنکا
، آذربائیجان، یمن، اوگانڈا، ایریٹیریا، لبنان، افغان، بحرین، کومور، ترکی، عراق، نیپال، نائجیریا، عمان، اردن، فلسطین، گھانا، انڈونیشیا، سویڈن اور تونس کے تارکین شامل ہیں۔
وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ وہ ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہے اور ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی تاکہ قومی مفادات اور وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔