وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز سے آج منگل کو فرانس کی وزیر برائے مسلح افواج کیتھرین فوترین سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور اس کے مختلف سطحوں پر اثرات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ مملکت کو نشانہ بنانے والی ایران کی بار بار کی جانے والی جارحیت کی مذمت کی گئی۔