بحرینی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ اس کے اہلکار ایرانی حملے کے نتیجے میں کمپنی کی تنصیب میں لگنے والی آپ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر فوری کارروائی شروع کر دی تھی تاہم نقصان کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کے آج منگل کی صبح بحرین میں سائرن بجائے گئے اور وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد سے پر سکون رہنے، قریبی محفوظ مقام پر جانے اور سرکاری چینلز کے ذریعے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔