اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودیہ کی بحری جہازوں کے لیے ہنگامی خدمات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی پورٹس اتھارٹی نے خلیج عرب میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے پیش نظر بحری جہازوں کو ہنگامی خدمات فراہم کی ہیں۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے میں متاثر ہونے والی بحری نقل و حمل کو سہارا دینا اور سپلائی چین کو فعال رکھنا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے مشرقی ریجن کی بندرگاہوں پر خصوصی سہولیات کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ جہازوں کی ضروریات کو فوری پورا کیا جا سکے۔ 

ان خدمات میں جہازوں کو خوراک، ادویات، پانی اور ایندھن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عملے کی تبدیلی کی سہولت بھی شامل ہے۔

سعودی حکام نے اس مقصد کے لیے مجاز ایجنٹوں اور ایندھن فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ایک تازہ ترین فہرست جاری کی ہے، جس کے بعد جہاز مالکان اور آپریٹرز ان سے براہ راست رابطہ کر کے اپنی ضروریات کے مطابق فوری طور پر انتظامات کر سکتے ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

اس عمل کو مزید مربوط بنانے کے لیے نالج اینڈ کسٹمر سروس سینٹر کو 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ سینٹر نہ صرف جہاز رانی سے متعلق سوالوں کا جواب دے گا بلکہ موصول ہونے والی درخواستوں کو متعلقہ حکام تک پہنچا کر فوری کارروائی کو بھی یقینی بنائے گا۔

سعودی پورٹس اتھارٹی کا یہ اقدام خطے میں بحری تجارت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ 

اس سے مشکل حالات میں بحری جہازوں کو درکار آپریشنل مدد ملے گی، جس سے عالمی سپلائی چین کی فعالیت اور سعودی بندرگاہوں کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔