اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

سعودی قیادت کی طرف سے قطر کو تعزیت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو تعزیت پیش کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گرنے سے قطری مسلح افواج کے چند اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ہمیں ہیلی کاپٹر حادثے میں قطری مسلح افواج کے اہلکار شہادت کی خبر ملی۔ 

ہم آپ کی خدمت میں اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور مغفرت سے نوازے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو ہر قسم کی برائی سے محفوظ رکھے۔