اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ریاض میں بھیک مانگنے پر 7 ایشیائی گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

ریاض ریجن پولیس نے مختلف مقامات پر بھیک مانگنے میں ملوث 7 ایشیائی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔

محکمہ امنِ عامہ نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ و صدقات صرف سرکاری منظور شدہ پلیٹ فارمز کے ذریعے ادا کریں تاکہ مستحقین تک درست طریقے سے پہنچ سکیں اور ان کا غلط استعمال نہ ہو۔

یہ اقدام وزارتِ داخلہ کی جانب سے بھیک مانگنے کے خاتمے، سماجی تحفظ کو مضبوط بنانے اور منفی رجحانات پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں گداگری سنگین جرم ہے جس پر قید کے علاوہ جرمانے کی سزا عائد کی جاتی ہے۔