اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

رمضان میں 3 کروڑ 38 لاکھ افطار پیکٹس تقسیم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

حرمین شریفین میں رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کے لیے افطار کے وسیع انتظامات کیے گئے، جہاں 3 کروڑ 38 لاکھ 98 ہزار 92 سے زائد افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدامات زائرین کی خدمت اور انہیں بہتر روحانی ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ 

افطار کی تقسیم مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے اندرونی حصوں اور صحنوں میں باقاعدہ نظم و ضبط کے تحت کی گئی۔

متعلقہ ادارے نے بتایا کہ افطار کی فراہمی کے دوران صحت اور معیار کے سخت اصولوں پر عمل کیا گیا، جبکہ اذانِ مغرب سے قبل رش کے اوقات میں بھی تقسیم کے عمل کو منظم رکھا گیا تاکہ نمازیوں اور معتمرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کاوشیں مختلف اداروں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں، جن کا مقصد حرمین شریفین میں آنے والے زائرین کو محفوظ، منظم اور سہل سہولیات فراہم کرنا ہے۔