اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

فروری 2026 میں تعمیراتی اخراجات میں 1.4 فیصد اضافہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ فروری 2026 میں تعمیراتی لاگت کا اشاریہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 1.4 فیصد بڑھ گیا ہے۔ 

اس میں رہائشی سیکٹر کی تعمیراتی لاگت میں 1.4 فیصد اور غیر رہائشی سیکٹر میں 1.5 فیصد اضافہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق رہائشی سیکٹر میں اضافہ بنیادی طور پر مزدوری کی لاگت میں 2.7 فیصد، مشینری اور آلات کرایہ پر لینے کی لاگت میں 1.8 فیصد اور توانائی کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا۔ 

بنیادی مواد کی قیمتوں میں بھی 0.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس میں پلاسٹک اور شیشے کی مصنوعات 1.2 فیصد اور لکڑی و نجاری کی قیمتیں 1.1 فیصد بڑھیں۔

غیر رہائشی سیکٹر میں مزدوری کی لاگت 3 فیصد، مشینری کرایہ پر لینے کی لاگت 2.3 فیصد اور توانائی کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ 

بنیادی مواد کی قیمتیں 0.2 فیصد بڑھیں، جس میں پلاسٹک اور شیشے کی مصنوعات میں 1.8 فیصد اور لکڑی و نجاری میں 1.1 فیصد اضافہ شامل ہے۔

محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ جنوری 2026 کے مقابلے میں فروری 2026 میں مجموعی تعمیراتی لاگت میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ دونوں سیکٹرز میں معمولی اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔