اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

زاتکا نے ایک ہفتے میں 628 ممنوعہ اشیاء ضبط کیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

محکمہ زکاة و ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی ’زاتکا‘ نے بتایا ہے کہ زمینی، بحری اور فضائی کسٹمز چیک پوسٹس نے ایک ہفتے کے دوران 628 ممنوعہ اشیا ضبط کی ہیں، یہ اقدام معاشرتی تحفظ اور سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق زاتکا نے کہا ہے کہ ضبط شدہ اشیا میں 44 قسم کے منشیات شامل ہیں، جیسے: بھنگ، کوکین، ہیروئن، میتھ، کیپٹاگون اور دیگر، اس کے علاوہ 285 قسم کی دیگر ممنوعہ اشیاء بھی شامل تھیں۔

کسٹمز چیک پوسٹس نے 1292 پیکج تمباکو اور اس کی مصنوعات ضبط کیں، 18 قسم کی بڑی نقدی رقمیں اور 6 قسم کے ہتھیار اور ان کے لوازمات بھی برآمد کیے۔

زاتکا نے تصدیق کی کہ وہ سعودی عرب کی درآمدات اور برآمدات پر سخت نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ معاشرے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور یہ کام متعلقہ تمام شراکت دار اداروں کے ساتھ مسلسل تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔