اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

مصری صدر جدہ پہنچ گئے، ولی عہد نے استقبال کیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

مصری صدر عبدالفتاح السیسی جدہ پہنچ گئے ہیں۔

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران ولی عہد اور صدر سیسی نے عید الفطر کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ سب کے اعمالِ صالح قبول فرمائے، اور یہ عید دونوں ملکوں، بھائی چارے کے حامل عوام اور اسلامی اُمت پر عزت، مضبوطی، ترقی اور خوشحالی لے کر آئے۔

ملاقات کے دوران خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کشیدگی کے اثرات اور اس کے خطے اور عالمی امن و استحکام پر اثرات، نیز اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک پر ایران کی جارحانہ حملوں اور اہم شہری و صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔

صدر سیسی نے اس موقع پر مصر کی طرف سے ان بار بار ہونے والے ایرانی حملوں کی سخت مذمت کی اور واضح کیا کہ مصر ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی خودمختاری اور سلامتی کے ہر خطرے کے خلاف یکجہتی کا اعلان کرتا ہے۔