اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

بغداد میں وکٹوریا بیس پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈہ ’وکٹوریا بیس‘ پر ڈرونز کے جتھے کے حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جبکہ اڈے پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

روسی چینل ’روسیا الیوم‘ کے نامہ نگار کے مطابق وکٹوریا بیس پر حملے دیر تک حال جاری رہے، اور اطلاعات ہیں کہ اڈے کے اندر لاجسٹک سپورٹ سینٹر کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی اڈہ اس وقت سے مسلسل حملوں کی زد میں ہے جب سے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں عراق میں امریکی اڈوں اور مفادات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 18 مارچ کو ایک ڈرون نے اپنے کیمرے کے ذریعے وکٹوریا بیس کو نشانہ بنانے کی کارروائی کو ریکارڈ کیا، جس میں دکھایا گیا کہ امریکی فضائی دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا۔