اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

ایرانی حملوں میں 9 ہزار اسرائیلی عمارتیں تباہ، 21 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

اسرائلی اخبار ہارٹز کے مطابق گزشتہ 20 دنوں میں ایران کے شدید میزائل حملوں نے اسرائیل میں وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔

مزید پڑھیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں تقریباً 9 ہزار عمارتیں اور 3 ہزار گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

اس کے علاوہ ایران کے حملوں میں اب تک 21 افراد ہلاک جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 ایسے افراد بھی شامل ہیں جو پناہ گاہوں کی جانب بھاگتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھے، جبکہ زخمیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اخبار نے انکشاف کیا کہ ایران نے اس عرصے کے دوران اسرائیل پر تقریباً 400 میزائل داغے، تاہم اسرائیلی فوج صرف 350 میزائل حملوں کا دعویٰ کرتی ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

حملوں میں کلسٹر بم استعمال ہوئے ہیں، جس نے وسطی اسرائیل اور شمالی تل ابیب میں شدید نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کلسٹر بموں نے رہائشی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو بری طرح تباہ کیا ہے۔ کچھ مقامات پر ان بموں نے اپارٹمنٹس کو مکمل تباہ کر دیا جبکہ ساتھ موجود عمارتیں تقریباً محفوظ رہیں۔

پوری صورت حا ل کے تناظر میں اسرائیل کے  شہری علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

حملوں کے بعد ریسکیو ٹیموں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کئی مقامات پر نہ پھٹنے والے بم موجود ہیں، جو اب بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ خطرناک باقیات صاف کرنے اور علاقہ کلیئر کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس دوران حزب اللہ کی جانب سے بھی شمالی اسرائیل پر 800 سے زائد میزائل داغے جا چکے ہیں، جس سے شمالی علاقوں کا انفرا اسٹرکچر مزید تباہ ہوا ہے۔